جماعت اسلامی کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے متعلق وفاقی حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ معاون خصوصی وزیراعظم راناثنااللہ ہوں گے جب کہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراطلاعات عطاتارڑ، وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔
6رکنی کمیٹی جماعت اسلامی کے قائدین سےمذاکرات کرے گی اور پیشرفت سےوزیر اعظم کو آگاہ کرے گی۔
ادھر لاہور پریس کلب کے باہر حق دو بلوچستان دھرنے کا دوسرا روز جاری ہے جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے شرکت کی اور شرکا سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ بلوچستان کے ساتھ کھڑا ہے پورا پاکستان بلوچستان کےساتھ ہے سازشیں کرنے والا حکمران طبقہ ہے جماعت اسلامی سب کے حقوق کیلئے بات کرتی ہے، ہم نے عدل کے نظام، انصاف کیلئے پاکستان بنایا تھا۔