تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر نے جماعت اسلامی کی جانب سے اوور بلنگ، بڑھتے بلز اور مہنگائی کے خلاف دھرنے پر کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے اسٹینڈ لیا ہے ہم اس کو سپورٹ کرتے ہیں غریب عوام بجلی کے مہنگے بل کس طرح ادا کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں اسدقیصر نے کہا کہ حکومت کےکریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں ایم این ایز، ایم پی ایز کیساتھ یہ سلوک کرتے ہیں تو پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ گئی، حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا کی ٹیم کو گرفتار کیا گیا ہے ہمارے 41ایم این ایز کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو ملک بھر میں بڑے جلسے کریں گے حکومت سے ہمارامطالبہ ہے کہ غیرقانونی کریک ڈاؤن کو ختم کیاجائے، کریک ڈاؤن کیخلاف سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے ورنہ ہم خود درخواست دیں گے، جعلی مینڈیٹ پر بیٹھی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے فاشست رویے کی مذمت کرتے ہیں تمام جماعتوں کو اس حکومت کو رخصت کرنے کے لئے ایک میز پر بیٹھنا ہو گا۔