امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد دھرنا عاشورہ کے پیشِ نظر اب 26 جولائی کو ہوگا، 12 جولائی ملک گیر احتجاجی کیمپ اور 14 جولائی ملک گیر احتجاجی دھرنے ہوں گے۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمام نے کہ علما کی درخواست پر دھرنے کی تاریخ آگے بڑھا رہے ہیں ہماری تحریک جاری ہے رُکنے والی نہیں، دھرنے کی تاریخ آگے کی ہے ملتوی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے فوراً بعد چاروں صوبوں میں جاؤں گا اور تمام لوگوں سے ملوں گا پھر 24 اور 25 تاریخ سے قافلے نکلیں گے اور اسلام آباد پہنچیں گے پورے پنجاب ،بلوچستان ،کے پی سے قافلے نکلیں گے جب کہ کراچی کے جلوس کو خود روانہ اور پھر دوسرے مقام سے قیادت کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مفاد پرست لوگ حکومت میں شامل ہوکر خود کو تحفظ اورغریبوں کو برباد کرتے ہیں ہماری تجویز ہوگی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے۔