‏’یورپی یونین نے مجھ سے کہا ہمیں آپ کی جماعت سے خطرہ ہے’‏

جماعت اسلامی کا چاروں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ یورپی یونین نےمجھ سے کہا پاکستان میں ہمیں ‏آپ کی جماعت سے خطرہ ہے باقی تمام جماعتیں ہماری بات مانتی ہیں سوائےاسلامی جمعیت کے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے 75واں یوم تاسیس کے موقع پر جامعہ کراچی،شیخ زید اسلامک سینٹر ‏‏(گراؤنڈ) میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسلامی نظام اور اسلامی ‏انقلاب پاکستان کامستقبل ہے ہم نئی نسل کوقران سےجوڑنا چاہتے ہیں ہم وہ معاشی نظام دینا ‏چاہتے ہیں جوقران نےدیا ہے نظام کےبدلنےکےلئےآپ کو اپنے تعلیمی کیریر کو بہتر بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یواین او، آئی ایم ایف، ورلڈبینک سب دجالی نظام مسلط کرناچاہتےہیں دجالی ‏نظام کے مقابلے کیلئے باصلاحیت، ہنرمند نوجوانوں کی ضرورت ہے رکوڈک جیسےسونےکےذخائر والے ‏ملک کےعوام بھوکےسوتےہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی ہٹائی جائے طلبہ کو یونین سازی کا حق دیا جائے طلبہ ‏کے بار بار مطالبوں اور مظاہروں کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی حکمران طبقہ ‏یونیورسٹیوں کی نوجوان قیادت سے خائف ہے ایوانوں پر قابض جاگیردار اور وڈیرے نہیں چاہتے کہ ‏ملک کے پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں۔ ‏

ان کا کہنا تھا کہ حکمران نوجوانوں کو صرف اور صرف استعماری ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ‏استعمال کرنا چاہتے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ ظالم اشرافیہ کے ایجنڈے کی راہ میں سب سے بڑی ‏رکاوٹ ہے جمعیت نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں اسلام پسنداور محب وطن قیادت فراہم کی جب ‏تک جمعیت موجود ہے اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی نظریاتی سرحدیں محفوظ ہیں 75برسوں ‏میں اسلامی جمعیت طلبہ نے تین نسلوں کو اسلام اور ملک سے محبت سکھائی ہے جمعیت کے ‏کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خود بھی معاشرہ میں رول ماڈل بنیں اور نوجوانوں ‏کو بھی اسلام اور نظریہ پاکستان سے محبت کا درس دیں۔