جماعت اسلامی کرپٹ پارٹی ممبر کےساتھ کیا کرتی ہے؟ منعم ظفر نے بتادیا

کرپٹ پارٹی ممبر کےلیے جماعت اسلامی کیا طریقہ کار اپناتی ہے یا اسے کیسے درست کیا جاتا ہے، اس حوالے سے منعم ظفر نے اظہار خیال کیا ہے۔

اے آر وائی کی پوڈ کاسٹ میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے شرکت کی جہاں انھوں نے پارٹی امور پر بھی گفتگو کی، اس دوران میزبان نے پوچھا کہ آپ کی پارٹی میں اگر کوئی شخص ڈنڈی مار رہا ہو یا عام الفاظ میں کرپشن کررہا ہے تو آپ لوگ اس کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے منعم ظفر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پورا ایک احتساب کا نظام ہر سطح پر موجود ہے، ہماری کوآرڈینیشن کمیٹیاں بھی ہر سطح پر بنی ہوئی ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہ یونین کونسل ہے نہ وہ تو چھوٹی ہوتی ہے، کہیں 7 ہوتی ہے کہیں 8 ہوتی ہے لیکن یونین کونسل تک کی سطح پر بھی ہماری کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں، یونین کونسل کے چیئرمین کے ساتھ مستقل کوآرڈینیشن ہوتی ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ چاہے ٹاؤن ہو یا یوسی ہو جو بھی چیز ہوتی ہے اپروول کے ساتھ ہوتی ہے، ہر چیز کا چیک اینڈ بیلنس رکھنا اس کوآرڈینیشن کمیٹی کا کام ہوتا ہے۔

کراچی کے امیر نے مزید بتایا کہ اس کا کام ہوتا ہے کہ چیزوں پر نظر رکھے اور جہاں بھی معاملات میں ٹیڑھا پن نظر آئے تو اس کودرست کرنے کا کام کیا جائے۔