جماعت اسلامی کی کارکنوں کو شام 5 بجے ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

جماعت اسلامی

اسلام آباد : جماعت اسلامی کی قیادت نے کارکنوں کو شام 5 بجے ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی اور کہا ضروری سامان پانی ، کپڑے،چھتریاں ساتھ لائیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی مہنگی بجلی کے خلاف آج اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہی ہے، سیکریٹری اطلاعات جے آئی قیصر شریف نے کارکنوں کو آج 5 بجے شام ڈی چوک پہنچنےکی ہدایت کردی۔

پارٹی قیادت نے کارکنوں کو ہدایت ہے ضروری سامان پانی ،کپڑے اور چھتریاں ساتھ لائیں اور جہاں بھی پولیس روکےوہیں احتجاج شروع کریں۔

سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج جے آئی کا تاریخی دھرنا ہوگا ، آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدے اور بجلی پر بے پناہ ٹیکس ختم کرنا ہوں گے، دھرنا ریلیف لیے بغیر ختم نہیں ہوگا۔

قیصر شریف نے بتایا کہ اسلام آباد انتظامیہ رابطے کر رہی ہے، کسی حکومتی عہدیدار نےقیادت سےرابطہ نہیں کیا گیا ، اسلام آباد میں مختلف اضلاع کے افراد بڑی تعدادمیں پہنچ چکےہیں اور قیادت کی طرف سے متعین عارضی قیام کی اطلاع تمام صوبوں کوکی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلی کےمقام کی حتمی اطلاع مشاورت سےنمازجمعہ تک کردی جائےگی، ریلی کے مقام پرتمام شرکاکو شام 5 بجے پہنچنا ہوگا، شرکا ابھی جہاں بھی مقیم ہیں وہیں قیام رکھیں اور پرامن رہتےہوئےاسلام آباد میں نماز جمعہ کےقریب داخل ہوں۔