کیا جمشید دستی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں؟

جمشید دستی نااہلی: عدالت نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کر دیا

رنگپور: این اے175 سے نو منتخب ایم این اے جمشید دستی نے ویڈیو بیان میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق رنگپور میں این اے175 سے نو منتخب ایم این اے جمشید دستی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، جمشید دستی نے ویڈیو بیان میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصرمجھ سےمتعلق پروپیگنڈہ کررہے ہیں ، لوگ پروپیگنڈہ کرنے والوں کی باتوں پر یقین نہ کریں۔

نو منتخب ایم این اے نے کہا کہ ان شااللہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوکر جلد قوم کےدرمیان ہوں گے۔