پی ٹی آئی رکن اسمبلی جمشید دستی اور ان کے بھتیجے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ سٹی مظفر گڑھ میں درج مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
جمشید دستی پر محرم الحرام کے دوران اسنیپ چیکنگ پر پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے الزام لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جمشید دستی نے اپنی رہائش گاہ پر 25 لوگوں کے حملہ آور ہونے کا ویڈیو بیان دیا تھا۔
جمشید دستی نے دعویٰ کیا تھا کہ گھر پر دھاوا بولنے والے افراد نے ان پر فائرنگ کی۔
دوسری جانب حلقہ 170 کے ایم این اے معظم جتوئی دو روز سے اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں، انہیں اینٹی کرپشن حکام درج مقدمے میں ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کریں گے۔
معظم قریشی کو اینٹی کرپشن نے ملتان میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا۔