اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان میں وقت پرشفاف الیکشن ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آکر بہت اچھا لگا، مارگلہ کی پہاڑیوں پر صبح کے وقت سیر کی ، پاکستان میں بگی میں بیٹھنے کا تجربہ اچھا رہا۔
پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے جین میریٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان میں وقت پر شفاف الیکشن ہوں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اس وقت بڑا چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بیشترممالک متاثر ہیں، عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئے پروگرام بنایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس اقدام کیلئے برطانیہ 11.6 بلین پاؤنڈ کا حصہ ڈال رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وسائل ابھی بھی ناکافی ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طلبہ کو اسکالرشپ بھی دی جارہی ہیں۔