جھانوی کپور کو اپنے شریک سفر میں کون کون سی خوبیاں چاہیئں؟

بالی وڈ کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ جھانوی کپور اپنے ہونے والے شوہر میں کس طرح کی خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں انھوں نے بتادیا۔

جھانوی اپنی نئی آنے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے گانے کی لانچنگ تقریب میں شریک تھیں کہ اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر میں کون کون سی خوبیاں دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔

اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ کوئی ایسا انسان ہوگا جو میرے سپنوں کو اپنا بنا دے، کوئی ایسا شخص جو مجھے ہمت دے، بڑھاوا دے، خوشی دے۔

’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے شریک سفر میں یہ خوبیاں دیکھنا چاہوں گی کہ وہ مجھے ہنسائے اور جب میں روؤں تو تب بھی میرا ساتھ دے، مجھے کوئی اس طرح کا انسان چاہیے۔

خیال رہے کہ جھانوی کی شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں عام ہیں۔ اداکار اپریل میں ایک فلم کی اسکریننگ میں اپنے دوست ’شیکو‘ کے نام کا نیکلس بھی پہن کر آئی تھیں۔ اس سال انھیں شیکھر کے ساتھ تروپتی بالاجی مندر میں بھی دیکھا گیا تھا۔

پچھلے سیزن کے کافی ود کرن کے دوران، کرن جوہر نے جھانوی سے ان کی اسپیڈ ڈائل لسٹ میں تین لوگوں کے بارے میں پوچھا۔ اس کے جواب جھانوی کا کہنا تھا کہ ’پاپا، خشو، اور شیکو‘ بعد میں انھوں نے اوہو بھی کہا تھا۔

شیکھر پہاڑیہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمار شندے کے پوتے ہیں۔ مبینہ طور پر وہ اور جھانوی ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔