جھانوی کپور کا تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے ڈیپ فیک ویڈیوز پر بات کرتے ہوئے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ رشمیکا منڈنا، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور کاجول جیسی اداکاراؤں کی ڈیپ فیک ویڈیوز نے سنسنی پھیلادی تھی جس پر جھانوی کپور نے اظہار خیال کیا ہے۔

جھانوی کپور نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ وہ بھی نو عمری میں ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوچکی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ 15 سال کی تھیں اور رشمیکا کی طرح مناسب طریقے سے انہیں مقدمہ بھی درج کرانا نہیں آتا تھا۔

جھانوی نے رشمیکا کے ڈیپ فیک ویڈیو کے خلاف اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ‘میں رشمیکا کی تعریف کرتی ہوں جس طرح انہوں نے اس کے خلاف کارروائی کی۔

جھانوی کپور نے کہا کہ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں اس کے خلاف آواز اٹھا سکتی ہیں۔ انہیں لگتا تھا کہ اگر وہ ایسا کریں گی تو لوگ کہیں گے کہ میں مشہور ہونے کے لئے یہ سب کچھ کررہی ہوں۔

ہانیہ عامر کی مری میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اعتراف کیا کہ پہلے وہ حقیقت سے بھاگتی تھیں تاہم اب وہ کنارہ کشی کے بجائے اصلیت کو قبول کرلیتی ہیں۔