بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں امریکی گلوکاتہ ریانا سے ہونے والی گفتگو سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے امریکی گلوکارہ ریانا کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور ڈانس سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
مارچ میں ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی بھارت کے گاؤں جام نگر میں ہونے والی پری ویڈنگ کے دوران میں امریکی گلوکارہ ریانا نے شرکت کی تھی جہاں انہوں نے پرفارم کیا تھا۔
اسی پری ویڈنگ کی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں امریکی گلوکارہ ریانا کو جھانوی کپور کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم اب کپل شرما کے نیٹ فلکس شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں بات کرتے ہوئے جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ آننت امبانی کی پری ویڈنگ سرمنی میں ریحانہ پرفارمنس دے رہی تھیں۔
View this post on Instagram
’’ اس دوران اچانک سے ریحانہ نے میری جانب اُنگلی کی اور میرے قریب آنے لگیں، میں یہ منظر دیکھ کر گھبرا گئی اور سوچنے لگی کہ کیا میں نے کچھ غلط کر دیا ہے، ریانا میرے قریب آئیں اور بتایا کہ وہ مجھے انسٹاگرام پر اکثر اوقات دیکھتی رہتی ہیں اور فالو کرتی ہیں ‘‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ریانا نے مجھ سے کہا کہ میں بہت خوبصورت ہوں اور میرا مداحوں کو ہاتھ ہلانے کا انداز بھی اُنہیں بے حد پسند ہیں، پھر اسی دوران میرا رنگٹ گانا چلنے لگا تو میں نے ریانا کو بتایا کہ یہ میری ہی فلم کا گانا ہے بعد ازاں ہم ڈانس کرنے لگ گئے۔