جینیس ٹیسا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

جینیس ٹیسا

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینیس ٹیسا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جینیس ٹیسا نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ معافی مانگنے کی پریکٹس کررہی ہیں۔

ویڈیو میں جینیس ٹیسا کہتی ہیں کہ ’سوری میری غلطی تھی میں معافی مانگتی ہوں۔‘

اداکارہ پھر فون پر بات کرتے ہوئے الٹا ہی بول دیتی ہیں، وہ کہتی ہیں ’معافی مانگنی ہے کہ نہیں۔‘

جینیس ٹیسا نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جینیس ٹیسا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں اشنا شاہ کی چھوٹی بہن ’زویا‘ کا کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے تھے جبکہ دیگر کاسٹ میں فیروز خان، اشنا شاہ، عائشہ عمر، صبا فیصل، حنا رضوی، اسرا غزل، جاوید شیخ، دانیہ انور اور عمران اشرف شامل تھے۔