سرکاری ملازمین کے لئے جاپان جانے کا سنہری موقع ، بڑی خوشخبری آگئی

ہیومن ریسورس اسکالر شپ

اسلام آباد : وفاقی ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، جاپان کی نامور یونیورسٹیوں میں ماسٹرز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جاپان میں ہیومن ریسورس اسکالر شپ کو وسعت دینے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان اقتصادی امور نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت 379 ملین جاپانی ین فراہم کرے گی۔

اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ 16 وفاقی ملازمین جاپان کی نامور یونیورسٹیوں میں ماسٹرز کریں گے، 2018 سے اب تک اسکالر شپ کے تحت 7 بیچز جاپان جاچکے ہیں۔

سیکریٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیاز اور جاپانی سفیر شوچی نےمعاہدےپردستخط کیے، جاپان کاپاکستان کےساتھ تعاون قابل ستائش ہے۔

جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ جاپانی حکومت اور جائیکا پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں : بڑی خبر ! کن ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا؟