ماسکو: فٹبال ورلؑڈ کپ کے میچ میں جاپان نے کولمبیا کو شکست دی تو جاپانی شائقین کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے پورے اسٹیڈیم کی صفائی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں کسی بھی میچ کے بعد اسٹینڈز میں کوڑا، بوتلیں اور کھانے کی چیزوں کے خالی پیکٹ پڑے ملتے ہیں، گزشتہ رات جاپان کے شائقین کی خوشی دیدنی تھی ان کی ٹیم نے کولمبیا کو 2-1 سے شکست دی تو شائقین نے پورے اسٹیڈیم کی صفائی کردی۔
بڑے بڑے کچرے کے تھیلے تھامے جاپانیوں نے ہر نشست کو صاف کیا اور جب وہ اسٹیڈیم سے باہر نکلے تو اسٹینڈز ایسا منظر پیش کررہے تھے جیسے وہاں کوئی بیٹھا ہی نہیں تھا۔
This is my favourite moment of the World Cup so far; Japan fans picking up litter after their victory vs Columbia. The lessons in life we can take from the game. Why I support 🇯🇵 #class✅#respect✅#WorldCup pic.twitter.com/FyYLhAGDbi
— Christopher McKaig (@Coachmckaig) June 19, 2018
جاپان کے صحافی اسکاٹ میکنٹائر کے مطابق یہ نفاست صرف فٹبال کے لیے ہی نہیں ہے، صفائی جاپانی ثقافت کا کلیدی حصہ ہے، وہ اس وقت ورلڈ کپ کے لیے روس میں موجود ہیں اور جاپانی شائقین کی اس صفت سے بخوبی واقف ہیں۔
Japanese fans clean up stadium after Columbia loses 1-2 to Japan in World Cup 2018 https://t.co/4MsPCdCsaD pic.twitter.com/vx9eAXQ2AC
— Mothership.sg (@MothershipSG) June 19, 2018
جاپانی شائقین کی دیکھا دیکھی سینیگال کے شائقین بھی پیچھے نہ رہے اور ورلڈ کپ میں ان کی ٹیم کے میچ کے بعد وہ بھی گراؤنڈ کی صفائی میں مگن نظر آئے۔
اسٹیڈیم صاف کرنے کی روایت جاپان نے ہی ڈالی اور یہ ان کی وجہ شہرت بن گئی ہے یہ رویہ ابھی بھی کچھ ممالک کے لوگوں کے لیے حیران کن ہے تاہم سوشل میڈیا پر جاپانی صفائی مہم کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔