جڑانوالہ: محنت کش طاہر ندیم کی ہونہار بیٹی نے باپ کا سر فخر سے بلند کردیا، سعدیہ بتول نے فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محنت رنگ لاتی ہے لگن سچی ہو توغربت بھی ہارجاتی ہے، فیصل آباد تعلیمی بورڈ سے ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں جڑانوالہ کی سعدیہ بتول نے پہلی پوزیشن لی ، سعدیہ بتول محنت کش کی بیٹی ہے۔
سعدیہ کا کہنا ہے ان کی کامیابی والدین اوراساتذہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، ’’ٹیکسٹائل انجیئربن کروالدین کانام روشن کروں گی‘‘۔
View this post on Instagram
سعدیہ کے والد طاہرندیم ٹافیوں کا ٹھیلہ لگاتے ہیں، لیکن انہوں نے بیٹی کی تعلیم کے راستے میں غربت کو رکاوٹ نہیں بننے دیا۔
بیٹی کی شاندار کامیابی پر محنت کش باپ کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا ہے،مبارک باد ددینے والوں کا بھی تانتا بندھا ہوا ہے، والد کا کہنا ہے کہ ’’چاہتا ہوں بیٹی مزید کامیابی حاصل کرے۔ بیٹی کی شاندار کامیابی پر محنت کش باپ کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا ہے،مبارک باد ددینے والوں کا بھی تانتا بندھا ہوا ہے
محنت کش باپ کے ٹھیلے پر صرف خریدار نہیں مبارک باد دینے والے بھی آرہے ہیں۔