بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران روہت شرما کے آؤٹ ہوتے ہی مداح ’جاروو‘ بیٹنگ کے لیے میدان میں آگیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
تاہم جاروو کو میدان میں بیٹنگ کے لیے آنا مہنگا پڑ گیا تھا کیونکہ سیکیورٹی اسٹاف انہیں میدان سے گھسیٹتا ہوا باہر لے گیا تھا اور ان کا بیٹنگ کا خواب پورا نہ ہوسکا۔
اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ جاروو کو حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر میدان میں داخلے پر تاحیات پابندی اور بھاری مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
جاروو کو دی جانے والی سزا کی تصدیق یارکشائر کرکٹ کلب کے ترجمان نے بھی کردی۔
Jarvo is at the crease #engvsindia pic.twitter.com/XlATed4vGg
— JJK (@72jjk) August 27, 2021
انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں، ڈینئل جارویس ’جاروو‘ پر ہیڈنگلے پر اسٹیڈیم میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد ہوجائے گی اس پر مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جاروو بھارتی ٹیم کا کھلاڑی بن کر میدان میں داخل ہوا ہو اس سے قبل لارڈز ٹیسٹ میچ بھی جاروو بھارتی ٹیم کی کٹ پہن کر فیلڈنگ کرنے میدان میں آیا تھا۔