پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے محمد عرفان خان کو پاکستان کا طویل مدتی کھلاڑی قرار دیا ہے۔
جیسن گلیسپی نے 22 سالہ نوجوان کھلاڑی عرفان خان کو معیاری اور شاندار شخص کے طور پر سراہا جو پاکستان کے ساتھ طویل بین الاقوامی کیریئر کھیل سکتے ہیں۔
گلیسپی نے لکھا کہ وہ پاکستان کے لیے طویل مدتی کھلاڑی ہوں گے، ٹی 20 لیگز میں بلائے جائیں گے، میں کسی بھی فرنچائز یا ٹیم کو ان کی سفارش کروں گا۔
واضح رہے کہ ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستان شاہینز کو سیمی فائنل میں پرتھ اسکارچرز کے ہاتھوں شکست ہوئی، عرفان خان نے چھ اننگز میں 24 کی اوسط سے 127 رنز بنائے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 130.90 تھا۔
یہ پڑھیں: جیسن گلیسپی کو صائم ایوب میں سعید انور کی جھلک دکھائی دینے لگی
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گلیسپی نے عرفان خان کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہو۔ اس سے قبل، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر کھل کر تنقید کی تھی جب انہیں چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
گلیسپی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عرفان خان نیازی پاکستان میں سب سے مشکل ہٹرز اور کلین اسٹرائیکرز میں سے ایک ہیں، وہ ملک کے بہترین فیلڈر بھی ہیں، میں یقین نہیں کر سکتا کہ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں اسکارچرز نے پاکستان شاہینز کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔