ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ جسپریت بمراہ کے نام

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

جسپریت بمراہ نے ہفتہ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی وکٹوں کی سنچری تو مکمل کرلی مگر ایک ناپسندیدہ ٹیسٹ ریکارڈ بھی اپنے کھاتے میں درج کرالیا، ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انھوں نے لیان ڈاسن کے آؤٹ کرکے انگلینڈ کےخلاف 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وہ انگلینڈ کے خلاف 100 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے بھارتی بولر بنے، جسپریت بمراہ لیجنڈری کپل دیو، روی چندرن اشون، اور رویندر جڈیجہ کے ہم پلہ ہوگئے

جسپریت بمراہ نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

تاہم بمراہ نے 2018 میں ہندوستان کےلیے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اپنے 5 روزہ کیریئر میں پہلی بار 100 سے زیادہ رنز دیے اور یہ ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے کھاتے میں درج کرایا۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران بمراہ نے 33 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے لیے 112 رنز دیے۔ اس سے پہلے بمراہ نے ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ 99 رنز دیے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف، بمراہ نے ٹیسٹ میں 74، ون ڈے میں 17 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 9 وکٹیں حاصل کی ہیں، اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی میں بمراہ ک اب تک 14 وکٹیں لے چکے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/jasprit-bumrah-hints-test-retirement-indian-cricket-in-shock/