’بلاول کو آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیسے لیں گے‘

پہلے ہی کہا تھا پیپلز پارٹی کا اونٹ جہاں بیٹھے گا حکومت بنے گی، بلاول بھٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما لطیف جاوید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو آصف علی زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیسے لیں گے؟ جس دن سابق صدر گفتگو کریں گے تو ان کو جواب بھی دیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ خوشی ہے ذوالفقار بھٹو کا کیس انصاف کیلیے لگا ہے، کیا بلاول ہمارے انصاف کیلیے بھی 45 سال ہی چاہیں گے، کیا ہم 45 سال انتظار کریں کہ نواز شریف کو انصاف ملے گا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آج بھٹو والا ماحول نہیں ہے اسی لیے نواز شریف کو بھی انصاف مل رہا ہے، کیا ووٹ کو عزت یہ تھی جو بلوچستان اسمبلی میں کیا گیا، ہمارا منہ کوئی کھلوائے نہ ہم اس قسم کی باتیں کرنا چاہتے ہیں، شاہنواز بھٹو کی ذوالفقار فورس سے بھی سب واقف ہیں۔

متعلقہ: جو 3 بار فیل ہو چکا وہ چوتھی بار کیا تیر مار لے گا، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کبھی ریڈ لائن کراس نہیں لیکن پیپلز پارٹی کر چکی ہے، ہمارے لیے پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی مسئلہ نہیں ہے، ہم کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ سب کیلیے ہونی چاہیے، کیا مسلم لیگ (ن) کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہے؟ ہمیں تو آج بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل والوں کو دیے گئے، مجرم اپنی جگہ ہے جو غلطیاں کروا رہا ہے لیکن غلطی کرنے والے کا بھی ضمیر ہے، فیصلہ دینے والے بھی اتنے ہی مجرم ہیں جتنا دلوانے والے ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی قیادت کو کیسے انصاف ملا سب کو پتا ہے، جسٹس شوکت صدیقی کا کیس لگا ہے سارا کچھ سامنے آ جائے گا۔