لیجنڈری جاوید میانداد نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈری جاوید میانداد نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں آج ان کی سالگرہ ہے پی سی بی نے مبارکباد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ون کرکٹ کو اپنے چھکے سے مقبولیت کے بام عروج پر پہنچانے والے لیجنڈری جاوید میانداد 66 برس کے ہوگئے ہیں۔ آج ان کی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کو 66 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے جب کہ ان کے ہم عصر سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی میانداد کے لیے ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

اپریل 1986 میں شارجہ کے میدان میں آسٹریلیشیا کپ کے پاک بھارت فائنل میں ان کا آخری گیند پر مارا جانے والا چھکا آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے کہ اس چھکے کی بدولت پاکستان پہلی کسی ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل جیتا تھا۔

پاکستان 1992 میں ون ڈے کا عالمی چیمپئن بنا تو اس میں بھی جاوید میانداد کی بھرپور کاوشیں شامل تھیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں پانچ نصف سنچریاں بنا کر مجموعی طور پر 400 سے زائد رنز اسکور کیے تھے اور نیوزی لینڈ کے آنجہانی کپتان مارٹن کرو کے بعد ورلڈ کپ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

 

جاوید میانداد کے کئی عالمی اعزازات ایسے ہی جو آج تک کوئی کھلاڑی نہیں توڑ سکا ہے۔ انہیں سب سے کم عمر میں پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری، لگاتار سب سے زیادہ نصف سنچریاں (9 نصف سنچریاں) بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

لیجنڈری میانداد نے اپنے کیریئر کے دوران 8832 رنز جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں 7381 رنز بنائے۔