جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تصویر اور تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تصویر اور تفصیلات سامنے آگئیں۔

جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

تاہم اس تصدیق کے بعد بھی ادکارہ نے اپنے دوسرے شوہر کو میڈیا سے دور رکھا تھا لیکن اب جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر کی ساتھ ہی نام بھی بتادیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں اداکارہ کو اپنے شوہر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، تاہم اداکارہ نے اپنے شوہر کا چہرہ اموجی سے چھپایا ہوا ہے۔

جویرہ عباسی نے ہنستی مسکراتی اس تصویر کیساتھ اپنے شوہر عدیل حیدر کو ٹیگ کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے دی، اداکارہ کے ٹیگ کے مطابق انکے شوہر کی تفصیلات کی بات کریں تو انکا نام عدیل حیدر ہے جو کہ ایک کاروباری شخصیت ہے۔

عدیل حیدر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے  تو بائیو میں انہوں نے خود کو بطور فوٹوگرافر متعارف کروایا ہوا ہے، ان کا اکاؤنٹ بھی پرائیوٹ ہے لیکن عدیل حیدر کے اس پرائیوٹ اکاؤنٹ کو جویریہ عباسی اور عنزیلہ عباسی سمیے انکے دوست احباب فالو کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی جن سے انکی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہیں۔