جویریہ سعود نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا، تصاویر وائرل

جویریہ سعود نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا، تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب پہنے مختلف تصاویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔

تصاویر میں اداکارہ کو اولیو گرین عبائے اور سنہرے حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے تصاویر میں جویریہ سعود بھرپور میک اپ میں نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں پُرجوش ہوں کہ یہ مجھے کہاں لے جائے گا، خدا کرے کہ یہ راستہ میرے لیے ترقی، سیکھنے کا موقع، کامیابی اور خوشیاں لائے۔ آمین۔‘

جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا جس کا اظہار صارفین نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہے۔

تاہم اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرکے صارفین کی مشکلات حل کر دی اور نئے انداز کی وضاحت بھی دے دی۔

جویریہ سعود نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بدلا ہوا یہ انداز میرے آنے والے نئے ڈرامے کے لیے ہے۔