شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ شادی میں 6 انچ کی ہیل پہنی اگلے دن سعود نے کہا میرے ساتھ دھوکا ہوگیا ہے۔
اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں کسی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران اپنے چھوٹے قد سے متعلق اظہار خیال کیا۔
اداکارہ اسٹیج پر پہنچ نہیں پارہی تھیں تو نیچے اینٹی رکھی گئیں پھر جویریہ نے کہا کہ میں 1993 سے اب تک انہی اینٹوں پر کھڑی ہورہی ہوں، یہاں تک کہ شادی والے دن بھی میں نے 6 انچ کی ہیل پہنی تھی اگلے دن سعود نے کہا کہ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے یہ تو بہت چھوٹی ہے۔
جویریہ سعود کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ جگہ ویسے حد سے زیادہ اونچی ہے۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’قد چھوٹا ہے لیکن زبان لمبی ہے۔‘
یہ پڑھیں: ’پانی باتیں سنتا ہے‘ جویریہ سعود کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ بحث چھڑ گئی
تیسرے صارف نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے اعتماد کو سلیوٹ کرتا ہوں۔‘ خاتون صارف نے لکھا کہ ’آپ کی باتوں پر ہنسی آرہی ہے۔‘
واضح رہے کہ جویریہ سعود نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ اور اس کے سیکوئل میں اہم کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔