شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی ریلیز ملتوی ہونے کے ایک دن بعد ہی اس کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’جوان‘ 2 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جانے تھی تاہم فلمسازوں نے اچانک تاریخ تبدل کرنے کا فیصلہ کیا اور اب یہ 7 ستمبر کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ’جوان‘ میں سُپر اسٹار ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ ان کے ہمراہ اداکارہ نین تارا اور اداکار وجے سیتھوپتی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس کی پروڈیوسر سُپر اسٹار کی اہلیہ گوری خان جبکہ ڈائریکٹر ایٹلی کمار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

اداکار نے انسٹاگرام پر فلم کا نیا موشن پوسٹر جاری کیا جس میں ایک شخص نیزے کے ساتھ چھلانگ لگاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس کے پورے جسم پر پٹیاں بندھی ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فلمسازوں نے ’جوان‘ کی ریلیز ملتوی کر دیا، دراصل پروڈکشن ٹیم نے فلم میں بصری اثرات (VFX) کو مزید بہتر انداز میں استعمال کرنے کیلیے وقت مانگا ہے تاکہ ایک ایسی پراڈکٹ سامنے آئے جو سُپر ہٹ فلموں کا مقابلہ کر سکے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فلم میں بصری اثرات بہتر کرنے کا کام مئی میں ہی مکمل ہو جائے گا، اگر فلم کو اگست میں ریلیز کیا گیا تو اس کے کامیاب ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ اسی ماہ دیگر بڑی فلمیں بھی ریلیز کیلیے شیڈول ہیں۔