کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ نے ریٹنگ کی دوڑ میں ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ’جیتو پاکستان‘ پاکستان کے کسی بھی چینل کی سلاٹ ریٹنگز میں سب سے اوپر آگیا۔
پاکستان کا مقبول ترین گیم شو ’جیتو پاکستان‘ اپنی مقبولیت کی بلندیوں پر ہے اور یکم رمضان سے 6 رمضان کے دوران اس شو نے ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 20.1 ریٹنگ حاصل کر کے تمام پروگرامز کو مات دے دی۔
پروگرام کی مقبولیت کے پیچھے اس کے میزبان فہد مصطفیٰ کے بے ساختہ انداز کا کردار بھی ہے جو اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول اور پسندیدہ اداکار بھی ہیں۔
پاک بھارت میچ کے دوران اس شو کو حاصل ہونے والی ریٹنگ نے اسپورٹس چینلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ریٹنگز جاری ہونے کے بعد اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے فہد مصطفیٰ، اے آر وائی اور جیتو پاکستان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت نے جیتو پاکستان کو ملک کا سب سے پسندیدہ شو بنا دیا۔
Mashallah !!! Great job guys … well done @fahadmustafa26 and well done team @arydigitalasia . And thank you #JEETOPAKISTAN hamesha pic.twitter.com/pyM8WvvvRO
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) June 3, 2017
شو کی ریٹنگ کے بعد کئی معروف شخصیات اور فنکاروں نے فہد مصفطیٰ اور سلمان اقبال کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Congratulations @Salman_ARY, @Jerjees, @fahadmustafa26 and ARY Digital on this remarkable achievement. Keep rocking! pic.twitter.com/O3mKATVhTC
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) June 3, 2017
He’s on fire we are Hooked !!!! @fahadmustafa26 @Salman_ARY #JEETOPAKISTAN https://t.co/lECtD74C7o
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) June 3, 2017
I’m not a fan of Ramadan Transmissions.But I find @fahadmustafa26 phenomenal.Ur energy is superb!Congrats @Salman_ARY I see the trps-superb
— Sana Bucha (@sanabucha) June 3, 2017
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔