اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ جو خواب خان صاحب نے 22 سال پہلے دیکھا وہ سچ ہونیوالا ہے، عمران خان نے عزم ،یقین سے منزل پالی، یہ سب کیلئے قابل تقلید ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جو خواب خان صاحب نے 22سال پہلے دیکھا وہ سچ ہونے والا ہے، مشکلات آئیں مگرعمران خان نئےپاکستان کےعزم سے پیچھے نہیں ہٹے، عمران خان نے عزم ، یقین سے منزل پالی اور یہ سب کے لئے قابل تقلید ہے۔
The dream Khan sb saw 22 years ago, is about to become a reality, Alhamdulillah. Countless obstacles came in his way but nothing could deter him from his pursuit for Naya Pakistan. He strongly held onto his faith & finally made the destination. A true inspiration for all of us 😊
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) August 13, 2018
یاد رہے اس سے قبل ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔
عمران خان جب ارکان کی فہرست میں دستخط کرنے آئے تو ایوان عمران خان وزیراعظم”اور”آئی آئی پی ٹی آئی”کے نعروں سے گونج اٹھا۔
بعد ازاں اجلاس 15 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔
مزید پڑھیں : عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا، جہانگیر ترین
پندرہ اگست کواسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکاانتخاب ہوگا، سترہ اگست کونئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا جبکہ اٹھارہ اگست کو عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہےچند روز قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا، نظر ثانی اپیل دائر کروں گا اگر فیصلہ حق میں آیا تو بہتر ورنہ گھر ہی بیٹھوں گا۔