لندن : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بنی گالہ اراضی سے متعلق عمران خان کے بیانات کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ اراضی کیسے خریدی گئی، جمائما کا موقف سامنے آگیا، جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان کے بیان کو درست قرار دیدیا ہے۔
Truth. https://t.co/COtJe1HOq4
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) May 29, 2017
یاد رہے کہ گذشتہ روز نااہلی کیس میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں نے اپنا پیسہ واپس پاکستان لا کر اس پیسے سے بنی گالہ کی زمین خریدی۔
جس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جمائما خان نے اسے سچ قرار دیا۔
عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ 1979تک نہیں 1988 تک کھیلی، جب کہ جمائما کی جانب سے بھیجی گئی رقم پبلک فنڈزنہیں تھی اور رقم کا لین دین میاں اور بیوی کے درمیان ہوا تو اسے منی لانڈرنگ نہیں کہا جاسکتا۔
میاں بیوی کے درمیان رقم کا لین دین منی لانڈرنگ نہیں، عمران خان کا جواب
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لندن فلیٹ کرکٹ کی جائزکمائی سے خریدا گیا تھا اور کبھی پاکستان کے باہرکوئی رقم منتقل نہیں کی گئی، راشد خان کو3 مارچ 2002 کو 700 پاؤنڈ کسی اورذریعے سے آئے، مئی اورجون 2003 میں بھیجے گئے ایک لاکھ 20 ہزارسے زائد ڈالرنہیں ملے جو کہ راشد خان کے پاس ہی رہے۔
عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ بنی گالا اراضی کیلئے جمائمہ نے 4 کروڑ 8 لاکھ روپے دیئے۔