برطانیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران سمندری طوفان فلورس کی زد میں آگیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیڈز بریڈ فورڈ ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران شدید طوفانی ہواؤں کا سامنا ہے اور طیارہ ہچکولے کھا رہا ہے۔
پائلٹ طیارے کو مہارت سے بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق یارکشائر، شمالی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔
طوفان فلورس کے باعث برطانیہ میں متعدد پروازیں، ٹرینیں منسوخ اور تقریبات ملتوی کردی گئیں، طوفان اور تیز ہواؤں سے نظام زندگی میں بڑے پیمانے پر خلل پڑنےکا خدشہ ہے۔