جہلم: المناک ٹریفک حادثہ، دلہا دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں دل دہلا دینے والا حادثہ رونما ہوا ہے، حادثے میں دلہا، دلہن سمیت 7 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ کھیوڑہ کے قریب چوآسیدن شاہ روڈ پر وادی توبر میں پیش آیا ، جہاں بے قابو ڈمپر بارات کی گاڑی پر چڑھ دوڑا۔

المناک حادثے کے نتیجے میں دلہا، دلہن سمیت سات افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ واقعہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس نے دیگر کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔Imageوزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کھیوڑہ حادثے میں قیمتی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کےلواحقین سےہمدردی و اظہارتعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نےحادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حادثے کےذمہ دارڈمپرڈرائیورکو قانون کی گرفت میں لایاجائے اور زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔