مشہور گانے ’جھول‘ کے گلوکار مانو رشتہ ازدواج میں منسلک

مشہور گانے ’جھول‘ کے گلوکار مانو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

جھول گانا مانو اور انورال خالد نے مل کر تیار کیا اور گانے نے ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر شہرت کمائی اور لوگوں کو گانے سے متاثر بھی کیا۔

یوٹیوب اور اسپاٹیفائی پر جھول نے کئی ریکارڈز بنائے ہیں۔

 تاہم اب گلوکار مانو شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور انہوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

مانو نے اس موقع پر سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

گلوکار کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔