جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 4 ملزمان کی شناخت ہو گئی

جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 4 ملزمان کی شناخت ہو گئی

لاہور: 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے دوران جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 4 نئے گرفتار ملزمان کی شناخت ہو گئی۔

ملزمان کی شناخت عمران یار خان، عمار بیگ، اکرام اللہ اور محمد بلال کے نام سے ہوئی، پولیس نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ میں میں ملوث ہیں، ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ پولیس کی جانب سے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو 3 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان کو تھانہ سرور روڑ کے مقدمہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔