لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ کنٹینر رپورٹ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، رپورٹ 4دن میں نہیں 4سال میں لکھی گئی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں عمران نامہ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جے آئی ٹی خود اس معاملے میں فریق بن چکی ہے، سپریم کورٹ میں جےآئی ٹی رپورٹ کے پرخچےاڑا دینگے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کا صدر پی ٹی آئی رہنما کے گروپ کا ہے، جےآئی ٹی میں آخری ہفتے متعصبانہ رویہ اختیار کیا گیا۔
جے آئی ٹی سپریم کورٹ نہیں ہے، عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے، رانا ثنا
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے رائٹر کا نام بتاسکتا ہوں لیکن یہ ہماری پارٹی پالیسی نہیں ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں مفروضوں پر باتیں ہوئیں یہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
جے آئی ٹی نےاداروں کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، رانا ثناء