اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ تھر بلاک میں مائننگ اور 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ پر کام جاری ہے، ملازمت کے خواہش مند افراد اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملازمت کی خواہش مند افراد کےلیے نئی ملازمتیں فراہم کرنے کی نوید سنائی۔
عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کرونا وبا کے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھر بلاک میں ایک پر کام جاری ہے جبکہ تھر بلاک میں مائننگ اور 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ پر بھی جاری ہے۔
Update:Shanghai Electric has accelerated pace of work despite COVID,at Thar Block-1 both in Mining & 1320 MW power plant.
Progress -Mining 20%,power Plant 15%.Those interested,may apply for jobs as per ad below #CPEC #cpecmakingprogress #pakistanmakingprogress pic.twitter.com/MLkpYjCprk— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 27, 2020
چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ مائننگ کا عمل 20 فیصد اور پاور پلانٹ پر 15 فیصڈ کام مکمل ہوچکا ہے، ملازمت کے خواہشمند افراد درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
دو روز قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جنوبی بلوچستان منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سود مند ہوگا، منصوبوں پرکام کی رفتاربڑھنےسےعلاقے میں اقتصادی ترقی آئے گی۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صدارت قومی ترقیاتی کونسل اجلاس میں ہدایات دی گئیں، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کابینہ ارکان، جام کمال شریک ہوئے۔