جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر جو روٹ ناصرف بہترین بیٹر بلکہ فیلڈر بھی ہیں اور اب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

لارڈز میں بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جو روٹ نے کرون نائر کا سلپ میں ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑ کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرلیا۔

جو روٹ نے طویل فارمیٹ میں سب سے زیادہ 211 کیچز پکڑ لیے ہیں جو بھارت کے راہول ڈریوڈ کے کیچز سے بھی زیادہ ہیں۔

یہ پڑھیں: جو روٹ نے راہول ڈریوڈ اور اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا

جو روٹ نے گیند کے زمین سے ٹکرانے سے عین قبل کرون نائر کا ایک ہاتھ سے کیچ لیا، امپائر نے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا تو انہوں نے بھی آؤٹ قرار دیا۔

Image

واضح رہے کہ جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 37ویں سنچری اسکور کرکے راہول ڈریوڈ اور اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جو روٹ اب سری لنکا کے بیٹر کمار سنگاکارا سے صرف ایک سنچری پیچھے ہیں، سنگاکارا نے 38 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

فہرست میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر 51 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد جنوبی افریقا کے جیک کیلس 45 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔