جو روٹ نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

انگلش کرکٹر جو روٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی وہ ٹیسٹ چیپمپئن شپ کے لگاتار تیسرے سائیکل میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 سائیکل کے سلسلے میں کھیلے جا رہے ہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں انگلش بلے باز نے کارنامہ انجام دے کر تاریخ رقم کر دی۔

جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگ میں 87 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس اننگ کے ساتھ ہی ان کے رواں ٹیسٹ چیمپئن شاپ دورانیے میں کھیلے گئے 13 میچز میں رنز کی تعداد 1023 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل وہ 21-2019 اور 23-2021 کے دورانیے میں پہلی اور دوسری ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں بھی ایک، ایک ہزار رنز سے زائد اسکور کر چکے ہیں۔ یوں وہ مسلسل تیسرے ٹیسٹ سائیکل میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔