انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر جو روٹ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں سنگاکارا کا سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔
مانچسٹر میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میں جو روٹ نے 38ویں سنچری اسکور کرکے سری لنکا کے سابق کرکٹر کمارا سنگاکارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔
جو روٹ 38 سنچریوں کے ساتھ فہرست میں مشترکہ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، وہ تیسرے نمبر پر موجود رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 4 سنچریاں پیچھے ہیں۔
واضح رہے کہ جو روٹ کی یہ بھارت کے خلاف 12ویں سنچری ہے جو کسی بھی بیٹر کی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔
Water is wet.
Joe Root has a hundred.@IGCom pic.twitter.com/GP5UknjIXA
— England Cricket (@englandcricket) July 25, 2025
علاوہ ازیں انگلش بیٹر جیک کیلس اور راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریڈ بال کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جن کی 51 سنچریاں ہیں اس کے بعد جیک کیلس 45 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، رکی پونٹنگ کی سنچریوں کی تعداد 41 ہے۔
بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا سب سے زیادہ 211 کیچز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔