انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جوروٹ نے تیز گیند باز گس اٹکنسن کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انہیں اپنی نصف سنچری کے ساتھ لیجنڈ آل راؤنڈر جیک کیلس کی یاد دلا دی۔
اٹکنسن نے لارڈز میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 74* رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کیریئر کی پہلی نصف سنچری اور سب سے بڑی اننگز کھیلی۔
انہوں نے ساتویں وکٹ پر جوروٹ کے ساتھ 92 رنز کی زبردست شراکت داری بنائی اور دونوں نے انگلینڈ کے اسکور کو 300 تک پہنچایا۔
Joe Root. Thirty three Test centuries. pic.twitter.com/Ty7drG9zfg
— England Cricket (@englandcricket) August 29, 2024
ایٹکنسن نے اپنی تیز رفتار اننگز میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ان کی شاندار اننگز پر جوروٹ نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگا کہ جیک کیلس کھیل رہے ہیں۔
روٹ نے ای سی بی کی طرف سے اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا میرے لیے ناقابل یقین شاٹس تھے جو ایٹکنسن نے لگائے یہ بالکل جیک کیلس کو دیکھنے جیسا تھا۔