ڈبلیو ڈبلیو ای کے 17 بار کے چیمپئن جان سینا کے ریسلنگ کیریئر کی آخری فائٹ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔
معروف ریسلر جان سینا نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ 2025 رنگ میں ان کا آخری سال ہوگا اب وہ 13 دسمبر کے مین ایونٹ میں آخری بار رنگ میں اتریں گے۔
یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای اور این بی سی کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم، پی کاک کے درمیان ایک نئے معاہدے کے بعد کیا گیا، جو اب ہفتہ کی رات کے مین ایونٹ کو سال میں چار بار نشر کرے گا۔
اگلے دو اسپیشل ایونٹ یکم نومبر اور 13 دسمبر کو شیڈول ہیں، جس میں سینا کا الوداعی میچ ہوگا۔
این بی سی اسپورٹس کے صدر ریک کورڈیلا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ مسلسل شراکت داری پر جوش کا اظہار کیا۔
یہ پڑھیں: بروک لیسنر کی سمر سلیم میں واپسی، جان سینا کو اٹھا کر پٹخ دیا
کورڈیلا نے کہا کہ پیکاک کا ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ شاندار تعلق رہا ہے، اور ہم اسے مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیٹرڈے نائٹ کا مین ایونٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کی طرف سے تیار کردہ سب سے زیادہ پریمیم ایونٹ ہے، جس میں جان سینا کا آنے والا ریٹائرمنٹ میچ بھی شامل ہے، اور یہ سب لائیو اور خاص طور پر پی کاک پر ہوگا۔
واضح رہے کہ جان سینا کوڈی رہوڈز سے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میچ ہار گئے تھے۔
جان سینا کا دو دہائیوں پر محیط کریئر اس دسمبر میں اختتام پذیر ہو گا جو ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایک دور کے خاتمے کی علامت ہے۔