جولی ایل ایل بی 3 کا پہلا ٹیزر جاری

جولی ایل ایل بی 3 کا پہلا ٹیزر

ممبئی (12 اگست 2025): بالی وڈ اسٹارز اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق جولی ایل ایل بی 3 بنانے والوں نے بالآخر فلم کے پہلے ٹیزر کی نقاب کشائی کر دی۔ کامیڈی ڈرامہ میں اکشے کمار اور ارشد وارثی شامل ہیں جو جج (سوربھ شکلا) کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے سلسلے میں وکیل کے طور پر پیش ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ جولی ایل ایل بی فرنچائز کی تیسری پیشکش اور جولی ایل ایل بی 2 کا سیکوئل ہے۔

فلم کے ٹیزر میں جج تریپاٹھی (سوربھ شکلا) کی ایک جھلک ہے جو ایک بار پھر جولی مشرا (اکشے کمار) اور جولی تیاگی (ارشد وارثی) کے مابین جھگڑے میں الجھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد وارثی کا ’منا بھائی MBBS‘ کے مزاحیہ سینز سے متعلق حیران کن انکشاف

اکشے کمار اور ارشد وارثی کے مابین کمرہ عدالت میں یہ ڈرامہ افراتفری، دلچسپ کہانی اور ایک دوسرے کے ساتھ مضحکہ خیز صورتحال اختیار کرتا ہے۔

ٹیزر اکشے کمار اور ارشد وارثی کے درمیان ممکنہ جنگ کی طرف بھی اشارہ ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اصل جولی کون ہے۔

شائقین نے ٹیزر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم ہیرا پھیری، کھٹا میٹھا اور دے دنا دن کی طرح مزیدار ہونے والی ہے۔

ایک نے لکھا کہ یہ وہی ہے جو ہم اکشے کمار اور ارشد وارثی سے توقع کر رہے تھے۔

سبھاش کپور فلم کے مصنف اور ڈائریکٹر ہیں جبکہ اس کو الوک جین اور اجیت اندھارے نے پروڈیوس کیا ہے۔ شریک پروڈیوسرز میں نرین کمار اور ڈمپل کھربنڈا شامل ہیں جبکہ ششی ٹھاکر اور روہت جیاسوال ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

میوزک ڈائریکٹر امان پینٹ، انوراگ سائکیا اور وکرم مونٹروس ہیں۔

واضح رہے کہ فلم 19 ستمبر 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فرنچائز کی پہلی فلم 2013 اور دوسری 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔