انگلش کھلاڑی نے میدان میں گھسنے والے شخص کو اٹھا کر باہر پھینک دیا

لارڈ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی۔ انگلش کھلاڑی نے میچ میں خلل ڈالنے والے شخص کو اٹھا کر میدان سے باہر پھینک دیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین لاڈرز میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز اس وقت کھلاڑیوں اور سیکورٹی کو غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شخص احتجاجاً میدان میں داخل ہو گیا۔

ہاتھوں میں زرد پاؤڈر اڑاتا شخص سیکورٹی کو چکما دے کر کھلاڑیوں کے درمیان پہنچ گیا جس سے میچ روکنا پڑا۔ سیکورٹی پر مامور اہلکار دوڑتے ہوئے میدان میں آئے اور اس شخص کو قابو کرنے کی کوشش کی۔

Image

لیکن صورتحال اس وقت زیادہ سنجیدہ ہو گئی جب انگلش کھلاڑی جونی بیرسٹو نے معاملا اپنے ہاتھ میں لیا اور دراندازی کرنے والے شخص کو اٹھا کر باؤنڈری لائن کے پار پہنچا دیا۔