اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور سعودی عرب کے ممتاز خاندان سے تعلق رکھنے والی رجوہ آل سیف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی رجوہ آل سیف شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تقریب شاہی اعلان کے مطابق زہران پیلس میں منعقد ہوئی۔
شاہی دربار کے امام ڈاکٹر احمد الخلیلی نے ولی عہد اور رجوہ السیف کا نکاح پڑھایا۔
تقریب میں دنیا بھر سے معزز مہمان، سربراہان مملکت، سیاسی و سفارتی شخصیات اور قریبی دوست اور شاہی خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔
شادی کے بعد رجوہ السیف اردن کی شہزادی بن گئی ہیں اور جب ولی عہد تخت سنبھالیں گے تو وہ ملکہ رجوہ ہوں گی۔
#VIDEO: #Jordan‘s Crown Prince Hussein bin Abdullah and #SaudiArabia‘s Rawja Al Saif married at Amman’s Zahran Palace in a royal ceremony. pic.twitter.com/70CgLHoEnp
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) June 1, 2023
28 واضح رہے کہ اپریل 1994 کو ریاض میں پیدا ہونے والی رجوہ خالد بن مساعد السیف کا تعلق سعودی عرب کے ایک ممتاز خاندان سے ہے جس کی جڑیں سبا قبیلے سے ملتی ہیں۔
شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور سے ہی ان کا خاندان سعودی عرب کے وسطی علاقے نجد میں واقع سدیر کے شہر العطار میں مشہور اور معزز سمجھا جاتا ہے۔
ان کے والد آل سیف انجینئرنگ کنسلٹنٹس کے نام سے ایک معروف کمپنی کے مالک ہیں۔
#LIVE: The wedding of Jordanian Crown Prince Al Hussein and Rajwa Khalid Alseifhttps://t.co/j20RpAhiQd
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) June 1, 2023
ان کے ملنے کی کہانی اس وقت سامنے آئی جب ولی عہد نے اعتراف کیا کہ وہ ایک خاص موقع پر ایک باہمی دوست کے ذریعے ملے تھے۔
رجوہ نے ایک دیرپا پہلا تاثر قائم کیا اور بالآخر شہزادہ حسین شادی کی درخواست پیش کرنے پہ مجبور ہوگئے۔
شاہی دربار نے ان کی منگنی کا باضابطہ اعلان 17 اگست 2022 کو سعودی عرب میں ان کے خاندان کی ریاض رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا تھا۔