آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج بیٹر جوش انگلس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچز سے پہلے انجری کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر جوش انگلس گولف کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے، انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کو تازہ دم رکھنے کے لیے گولف کورس جانے کا موقع دیا گیا، جہاں جوش انگلس کا ہاتھ زخمی ہوا اور خون بہنے لگا۔
Josh Inglis has been taken to hospital after a freak golfing accident, a club snapping in his hand and injuring it as he hit the ball down the fairway 😳
(via @tomdecent) pic.twitter.com/VzEa29hicM
— 7Cricket (@7Cricket) October 19, 2022
میزبان ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوش انگلس کی انجری کی نوعیت جاننے کے لیے زخم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلش آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں اور دفاعی چیمپئین آسٹریلیا نے ہفتے کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔