اسلام آباد : آپ کا وزیراعظم ایک بار پھر آپ کے ساتھ کے لائیو سیشن میں صحافی حبیب اکرم کی کال ملی تو انہوں نے کیا کہا؟
تفصیلات کے مطابق صحافی حبیب اکرم کی ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ‘‘میں کال لگ گئی، لائیو کال کے دوران حبیب اکرم نے خوشگوار حیرت کے ساتھ کہا کہ میں نے تو آزمانے کے لیے کال ملائی تھی، دیکھنا چاہ رہا تھا واقعی میں براہ راست کال مل بھی رہی ہیں یا نہیں، مگر یہ تو واقعی براہ راست کالز ہیں، دیکھناچاہتاتھا کہ براہ راست کالزآرہی ہیں یا فیصل جاویدتونہیں کرارہے۔
صحافی حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ آج کال نہ ملتی تو خبر بنادیتا، مگر میری آج کی خبر ضائع ہوگئی۔
جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آزادی رائے ملک کےلئے بہت بڑی نعمت ہے، میڈیا سے اختلاف اس وقت ہوتا ہے جب فیک نیوز،پروپیگنڈا کیاجاتاہے،
ڈس انفولیب کی چیزیں سامنے آئیں ہیں جو بھارت نے بنائی ہیں، جس میں ہمارے صحافی ڈس انفولیب کو فیڈ کررہےہیں، بھارت کے فیک اکاؤنٹس کوبعض صحافی فیڈکررہےہیں،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمران آزاد میڈیا سے ڈرتے ہیں، اگر میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا ہوتو مجھے ہمیشہ آزاد میڈیا سے ڈر لگے گا۔