وزیراعظم سے آزادی صحافت پر سوال صحافی کو مہنگا پڑ گیا، نوکری سے فارغ

اعظم چوہدری

اسلام آباد : وزیراعظم سے آزادی صحافت اور میڈیا پر پابندی کے سوال پر لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کو سرکاری ٹی وی کی ملازمت سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آزادی صحافت پرسوال صحافی کومہنگا پڑ گیا، صدرلاہور پریس کلب اعظم چوہدری کو سرکاری ٹی وی سے نکال دیا گیا۔

اعظم چوہدری نے وزیراعظم سے آزادی صحافت پر پابندیوں سے متعلق سوال پوچھاتھا ، اعظم چوہدری نے وزیراعظم سے پوچھا تھا پاکستان میں میڈیاکوپابندیوں کاسامناہے ، یہ میڈیاپرپابندیوں کے حوالے سے بدترین دورہے۔

صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا تھا کہ میڈیا پر پابندیاں کب اورکیسےختم ہوں گی، آزادی اظہارکی تمام جماعتیں دعویدارہیں لیکن عملاًایسانہیں۔

ملازمت سے فارغ ہونے والے صحافی اعظم چوہدری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں سےسوال کرنا اس وقت بدترین جرم بن چکاہے، میڈیا پرپابندی کے سوال کاجواب نوکری سےفارغ کرنےکی صورت میں مل گیا۔