جج ہمایوں دلاور کی لندن روانگی، ARY نیوز حقائق سامنے لے آیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کی لندن روانگی کا معاملے پر یونیورسٹی آف ہُل کی دستاویزات سے متعلق اےآروائی نیوز حقائق سامنے لے آیا۔

ٹریننگ ورکشاپ کیلئے ابتدائی نامزدگیاں مئی 2023 میں بھجوائی گئیں۔ دستاویز کے مطابق 31 جولائی کو ہمایوں دلاور کی ٹریننگ میں شرکت کنفرم ہوئی، جج فیضان حیدرگیلانی کی عدم دستیابی پر ہمایوں دلاور کا نام شامل ہوا۔

ابتدائی فہرست میں جج ہمایوں دلاور کا نام شامل تھا تاہم جون میں ہمایوں دلاور سمیت 4 ججز کا نام ڈراپ ہوا، جج فیضان حیدر نے ویزہ اپلائی کیا تاحال اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

یونیورسٹی دستاویز کے مطابق پروگرام میں ایک نشست خالی رکھنا نامناسب ہو گا اس لیے جج ہمایوں دلاور کو متبادل کے طور پر منتخب کیا جا رہا ہے، 21 جون کے خط کے مطابق اسلام آباد سے 4 ججز کو چنا گیا منتخب ججوں میں زبیا چوہدری، کامران بشارت، شعیب بلال شامل تھے۔

حتمی طور پر 7جج ٹریننگ میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہوئے، عابدہ سجاد ،صائمہ اقبال ،عائشہ شبیرٹریننگ کیلئےلندن گئیں۔ لندن جانے والوں میں جج ثاقب جواد، رضوان قریشی، صنم بخاری بھی شامل ہیں۔