گھریلو ملازمہ تشدد کیس : سول جج کی اہلیہ کو ضمانت مل گئی

ملازمہ تشدد کیس

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ کی عبوری ضمانت سات اگست تک کیلئے منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں گھریلوملازمہ رضوانہ پرتشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد سماعت نےدرخواست ضمانت پرسماعت کی عدالت نے وکلا کو ملزمہ کا شناختی کارڈ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ لائیں تاکہ میں ان کی پہچان کر سکوں کہ یہ سومیہ عاصم ہی ہیں۔

بعد ازاں سیشن عدالت نے مرکزی ملزم سومیہ عاصم کی 7اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی۔