جے یوآئی ف کا جلسہ : کراچی میں آج کون سے راستے بند ہوں گے؟

شارع فیصل احتجاج

کراچی: پولیس نے جے یوآئی ف کے جلسہ گاہ اور نزدیکی علاقے کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا، جس میں بند ہونے والے راستوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جےیوآئی ف کے نیو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کے لیے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شام 4 بجے کوریڈور 3پر سیاسی جماعت کی جانب سے جلسہ کیا جائے گا، پارکنگ ایکسائز چورنگی، باغ جناح اورمزار قائد وی آئی پی گیٹ کے قریب ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام کے لئےمتبادل راستےگرومندر، جمشید روڈ اور تین ہٹی سے ہوں گے ، عوام کو نمائش چورنگی سےجانے کی جازت نہیں ہوگی، گرومندر سےسولجر بازار ،جمشید روڈ سےجیل فلائی اوور، بنوریہ ٹاؤن سےطارق روڈ جا سکتے ہیں۔

ٹریفک پلان کے مطابق شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، عوام نورانی سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کوجیل چورنگی سے شہید ملت موڑ دیا جائے گا، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار موڑدیا جائے گا۔

ٹریفک پلان میں بتایا گیا ک ریگل سے نیو ایم اے جناح کوریڈور 3تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، صدر دواخانہ سے دائیں جانب لکی اسٹار سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتےہیں۔

ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنےوالی ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سےگرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایم اے جناح روڈ تبت سگنل سےآنے والی ٹریفک کو سولجر بازار موڑدیا جائے گا۔

لیاقت آباد 10 نمبر سےتین ہٹی اور گرومندر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کاداخلہ ممنوع ہوگا، شارع قائدین سےجانب سوسائٹی ہرقسم کی ہیوی ٹریفک کاداخلہ ممنوع ہوگا۔