جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی اور انرجی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے، عمران خان کی ہدایت پر استعفیٰ دیا ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این اے سہیل سلطان نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، سہیل سلطان لا اینڈ جسٹس، واٹر ریسورسز اور سیفران کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل سلطان نے استعفے پارٹی کو جمع کروادیے ہیں۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر اراکین کمیٹیوں سے مستعفی ہورہے ہیں، اراکین اسمبلی اسپیکر کو بھی اپنے استعفے ارسال کررہے ہیں۔