مرحوم مذہبی اسکالر خواں جنید جمشید کے صاحبزادے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیف اللہ جنید نے اپنے نکاح کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا۔
سیف اللہ جنید جمشید نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں نکاح کی تاریخ 11 دسمبر 2023 درج کی ہے جبکہ انہیں عزیز و اقارب کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نکاح کے پرمسرت موقع پر سیف اللہ جنید سفید شلوار قمیض اور ہلکی گلابی ویسٹ کوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
ایک تصویر میں انہیں نکاح نامے پر دستخط کرتے اور اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے دیکھاجاسکتا ہے۔
تصاویر میں سیف اللہ کے بھائی بابر جنید بھی موجود ہیں جو اپنے بھائی کی زندگی کے سب سے خاص دن پر ان کی خوشی میں شانہ بشانہ نظر آئے۔
پوسٹ کے اختتام میں قرآنی آیت بھی توجہ کا مرکز بنی جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے‘۔